Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مریضوں کے لیے آئسولیشن بکس

آئسولیشن بکس کی تیاری میں ایک ہفتہ لگا ہے.(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں شاہ عبداللہ یونیورسٹی ہسپتال اور شہزادہ نورہ میڈیکل کالج نے طبی یونٹ کے اہلکاروں کو ’کووڈ19 ’ سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی نیگیٹو پریشر پر مبنی آئسولیشن بکس تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی.
آئسولیشن بکس میں کورونا کے ایسے مریض کوحفاظت سے رکھا جاسکتا ہے جو وینٹی لیٹر پر ہوں.
 ویب نیوز سبق کے مطابق نیگیٹوپریشر پر مبنی آئسولیشن بکس کے ذریعے مریض کے منہ سے نکلنے والے آبی ذرات ہوا میں پھیلنے سے بچایا جاسکے گا.
آئسولیشن بکس کی تیاری میں ایک ہفتہ لگا ہے.
ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر احمد آل ابراہیم نے بتایا کہ نیگیٹو پریشر پر مبنی بکس پلاسٹک کے کور سے تیار کیا گیا ہے جس کا آئیڈیا پیش کرنے کے بعد ایک ہفتے کے اندر اسے تیار کرکے کامیاب تجربے سے گزارا گیا.
ہسپتال کے شعبہ ہنگامی امداد کے سربراہ ڈاکٹر خالد الجھنی کا کہنا ہے کہ بکس کے ذریعے کووڈ 19 مرض کے جراثیم کی منتقلی کے خدشات کافی حد تک کم ہو جائیں گے جس سے مریض سے براہ راست تعلق رکھنےوالے طبی عملے کو کافی حد تک محفوظ رکھا جاسکے گا.
ڈاکٹر الجھنی نے مزید کہا کہ تیار کیے جانے والے بکس کی یہ خصوصیت ہے کہ اس میں ایسے فلٹر نصب کیے گئے ہیں جن میں لگے والو یک طرفہ ہون گے جس سے مریض کو آکسیجن آسانی سے پہنچ سکے گی.

بکس کو جس پلاسٹک کور سے تیار کیا گیا ہے اسے کھولنا اور تبدیل کرنا آسان ہے(فوٹو سبق)

منہ سے خارج ہونے والے آبی ذرات فلٹر کے ذریعے بیکٹریا کو ختم کیا جاسکے گا جس سے کووڈ 19 کے جراثیم فلٹر میں ہی ختم ہوجائیں گے. بکس میں خصوصی طور پر طبی یونٹ کی سہولت کے لیے’ پلاسٹک کورنگ آرمز ‘ کا آپشن رکھا گیا ہے جس کے ذریعے طبی اہلکار مریض کو طبی امداد فراہم کرسکیں گے.
بکس کو جس پلاسٹک کور سے تیار کیا گیا ہے اسے کھولنا اور تبدیل کرنا بھی انتہائی آسان ہے تاکہ کور کو جراثیم کش ادویات سے صاف کر کے دوبارہ استعمال کیاجاسکے.
 

شیئر: