Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں سرکاری ادارے کھولنے کا اعلان

سرکاری اداروں کے ملازم متعدد خدمات آن لائن انجام دیں گے(فوٹو اے ایف پی)
اردنی حکومت نے عید کے بعد تمام سرکاری ادارے اور محکمے کھولنے کا اعلان کیا.
اردن کے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات امجد العضایلۃ نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد تمام سرکاری ادارے اور محکمے کھول دیے جائیں گے تاہم عید کے پہلے دن پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن رہے گا.
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں سے سفر کی اجازت نہیں ہوگی. عوام بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے گھروں سے پیدل آجاسکیں گے.

منگل 12 مئی سے کرفیو میں مزید نرمی کردی جائے گی.(فوٹو اے ایف پی)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق العضایلۃ نے مزید کہا کہ منگل 12 مئی سے کرفیو کے اوقات میں مزید نرمی کردی جائے گی. عوام صبح 8 بجے سے شام  7 بجے تک اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے گھروں سے نکل سکیں گے.
اردنی وزیر اطلاعات کے مطابق منگل 26 مئی سے سرکاری ملازم دفاتر میں کام کرنا شروع کردیں گے. حکومت نے سرکاری ملازمین کے  لیے ایک گائڈ بک تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ عید الفطر کے بعد ڈیوٹی پر واپس آنے کی صورت میں کن امور کی کس طرح پابندی کریں گے. گائڈ بک میں نئے کورونا وائرس سے بچاؤ اور اسے لگنے سے روکنے کے لیے  مکمل حفاظتی تدابیر اور ہدایات درج کی گئی ہیں.

ہر جمعے پورے ملک میں تا اطلاع ثانی مکمل کرفیو رہے گا.(فوٹو اے ایف پی)

سرکاری اداروں کے ملازم متعدد خدمات آن لائن انجام دیں گے جبکہ دیگرکارکن دفاتر پہنچ کر ڈیوٹی دیں گے.
یاد رہے کہ اردنی حکومت نے  17 مارچ  2020 کو تمام سرکاری ادارے اور محکمے بند کردیے تھے البتہ اہم اداروں کو اس سے استثنی دیا گیا ہے-
العضایلۃ نے مزید کہا کہ ہر جمعے کو پورے ملک میں تا اطلاع ثانی مکمل کرفیو رہے گا.

شیئر: