Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عمان میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے‘

’لوگ افطار پارٹیاں کر رہے ہیں اور بلا وجہ گھروں سے نکل رہے ہیں‘ ( فوٹو: عمان الیوم)
عمانی وزیر صحت ڈاکٹر احمد السعیدی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جبکہ اموات کی شرح بڑھ رہی ہے۔
عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ہسپتالوں میں جن مریضوں کی حالت نازک قرار دی جارہی ہے ان کی تعداد بڑھتی جارہی ہے‘۔
عمانی دار الحکومت مسقط میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک میں یہ بات دیکھی گئی ہے کہ لوگ افطار پارٹیاں کر رہے ہیں اور بلا وجہ گھروں سے نکل رہے ہیں‘۔
’یہ رویہ وبا کے انسداد کے لیے حکومتی کوششوں کو بے سود کر رہا ہے، لوگوں کی طرف سے عدم توجہی وائرس کو پھیلنے کا باعث بن رہی ہے‘۔
’اس وقت ہسپتالوں میں 68 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 22 کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا کا شکار ہونے والے 106 افراد کا تعلق طبی عملے سے ہے‘۔
’حکومت کوشش کر رہی ہے کہ وبا کے انسداد کے لیے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں مگر ساتھ زندگی کو بھی رواں دواں رکھنا ضروری ہے‘۔
’سرکاری ونجی شعبے کے ملازمین گھروں سے کام کریں اور انتہائی ناگزیر حالات میں ہی دفتر سے ڈیوٹی کی جائے‘۔
واضح رہے کہ سطنت عمان میں منگل تک دستیاب اعداد وشمار کے مطابق کورونا کے 2958 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 14 ہے۔

شیئر: