Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایک دن میں ریکارڈ کیسز رپورٹ

 مزید10 مریض ہلاک ہو ئے، اموات کی تعداد 302 ہوگئی ہے (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ہفتے کو کورونا کے ریکارڈ 2840 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے یوں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 52016 ہو گئی۔
 سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے اورسبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ’ نئے مریضوں میں سے 34 فیصد سعودی شہری جبکہ 66 فیصد غیر ملکی ہیں‘۔
 ترجمان کے مطابق اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 28048 ہے. ان میں 166 مریضوں کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں‘

صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 23666 ہوگئی ہے(فوٹو سبق)

انہوں نے کہا ہے کہ ’ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1797 مریض شفایاب ہوئے ہیں. صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 23666 ہوگئی ہے جبکہ مزید10 مریض ہلاک ہو ئے  اس طرح اموات کی کل تعداد 302 ہوگئی ہے‘۔
سعودی عرب میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی شرح 0.6 فیصد ہے جبکہ دنیا میں مرنےوالوں کی شرح سات فیصد تک ہے.
ہفتے کو کورونا کے نئے مریض مزید اٹھارہ ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹوں کے بعد سامنے آئے ہیں.
ترجمان کے مطابق اب تک مملکت میں پانچ لاکھ 70 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے.

پچھلے چند دنوں میں خواتین اور بچوں میں کورونا کے کیسز بڑھے ہیں(فوٹو سبق)

ڈاکٹر محمد العبد العالی  مزید کہا کہ پچھلے چند دنوں میں خواتین اور بچوں میں کورونا کے کیسز بڑھے ہیں اس کی وجہ  فیملی تقریبات اور لوگوں کا ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا ہے.
ترجمان نے لوگوں سے پھر اپیل کی کہ وہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں تاکہ کورونا کو پھیلنے سےروکا جا سکے. 
وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے  مطابق ریاض میں ہفتے کو سب سے زیادہ 839، جدہ میں 450، مکہ مکرمہ میں 366، مدینہ منورہ میں 290 اور الجبیل میں 180 مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ باقی دیگر شہروں سے ہیں.

شیئر: