Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ کورونا وائرس کا ایڈز سے کوئی تعلق نہیں‘

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق دونوں امراض ایک دوسرے سے الگ ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس کا ایڈز سے کوئی تعلق نہیں۔ دونوں امراض ایک دوسرے سے الگ ہیں۔
 سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جمعے کو وزارت صحت کے ترجمان سے کورونا کے نئے منظر نامے سے متعلق پریس کانفرنس میں دریافت کیا گیا تھا کہ کیا کورونا اور ایڈز بیماریوں کا آپس میں کوئی تعلق ہے۔
العبد العالی نے واضح کیا کہ جو لوگ ایڈز اور کورونا کے درمیان تعلق ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔ دونوں میں کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آج تک نئے کورونا وائرس کا کوئی معتبر علاج سامنے نہیں آیا۔ اس کی ویکسین تیار کرنے کی کوششیں زور و شور سے جاری ہیں لیکن ابھی تک کہیں بھی کسی نے بھی اس کی کوئی ویکسین تیار نہیں کی۔
 واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے خبردار کیا تھا کہ افواہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے کہیں زیادہ خطرناک ہیں۔ اس سے لوگوں میں ناحق تشویش پھیل رہی ہے اور خوف بڑھ رہا ہے۔

شیئر: