Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت بھر میں27 مئی تک مکمل لاک ڈاون کا آغاز

تمام صوبوں، شہروں اور قصبوں میں مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا.(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 22 مئی شام 5 بجے سے مملکت بھر میں مکمل لاک ڈاؤن شروع کردیا گیا.
مکمل لاک ڈاون بدھ27 مئی تک جاری رہے گا. سعودی عرب کے تمام صوبوں، شہروں اور قصبوں میں مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا.
العربیہ نیٹ کے مطابق الشلھوب نے جمعہ کو نئے کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران پہلے سے جاری کردہ پاس موثر ہوں گے. ان کی منسوخی کا فیصلہ ہوا تو باقاعدہ اعلان کیاجائے گا.

کرفیو کے دوران پہلے سے جاری کردہ پاس موثر ہوں گے.(فوٹو الشرق الاوسط)

ترجمان نے تمام سعودی شہریوں مقیم غیرملکیوں، سرکاری اور نجی اداروں سے اپیل کی کہ وہ نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر صحت ضوابط اور حفاظتی اقدامات کی مکمل پابندی کریں.
سماجی دوری کے ضابطے کااحترام کریں. کسی بھی شکل  و صورت میں کسی بھی مقام پر اجتماع اور تقریب سے گریز کریں.
وزارت داخلہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ  سماجی دوری کی کارروائی اور کرفیو ہدایات کی پابندی پوری طرح سے کی جانی ضروری ہے. پانچ سے زیادہ  افراد کا اجتماع  14 رمضان کو جاری شدہ ہدایات کے مطابق ممنوع ہے اس کی پابندی کی جائے.
وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکار محلوں، استراحات (گیسٹ ہاؤس) اور تمام پبلک مقامات پر کرفیو پابندی کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی دورے کریں گے.

وزارت داخلہ کی جملہ خدمات (ابشر) پر میسر رہیں گی(فوٹو ٹوئٹر)

دیہات، تحصیلوں اور چھوٹی چھوٹی بستیوں میں بھی پٹرولنگ ہوگی جو شخص بھی مکمل لاک ڈاؤن اقدامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی.
الشلھوب نے کہا کہ مملکت کے تمام علاقوں میں ہنگامی صورتحال کے لیے  999 جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں شکایات اور کرفیو خلاف ورزی رپورٹ کرنے کے لیے  911 پر رابطہ کیا جائے.
ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی  شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے وزارت داخلہ کی جملہ خدمات (ابشر) پر میسر رہیں گی

شیئر: