Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: چاند نظر نہیں آیا، عید اتوار کو ہوگی

سپریم کورٹ نے جمعےکو چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کردی(فوٹو سبق)
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد عرب ممالک میں جمعہ 22 مئی 29 رمضان کو عید کا چاند نظر نہیں آیا.  عید الفطر اتوار 24 مئی کو ہوگی.
العربیہ اور سبق  کے مطابق  ہفتے کو رمضان کا 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر اتوار 24  مئی  کو منائی جائے گی.
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے جمعہ کو چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کردی اور عیدالفطر اتوار 24 مئی کو ہوگی.
قبل ازیں العربیہ نے اپنے نمائندے کے حوالے سے بتایا تھا کہ تمیر شہر کی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے.اخبار 24  نے حوطہ سدیر میں المجمع یونیورسٹی کی رصد گاہ کے حوالے سے بتایا کہ جمعے کو چاند نظر نہیں آیا.
 

ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ اس سال رمضان  30 دن کا ہی ہوگا.

اس سے قبل ماہرین فلکیات نے دعوی کیا تھا کہ فلکیاتی نظام کے مطابق جمعہ 22 مئی  کو چاند نظر نہیں آسکتا کیونکہ چاند سورج غروب ہونے سے قبل ہی چھپ جائے گا.
ماہرین فلکیات کا کہناتھا کہ اس سال رمضان  30 دن کا ہی ہوگا.
قطر میں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا ، عید الفطر اتوار کو ہو گی.
المرصد ویب سائٹ کے مطابق 6 ممالک آسٹریلیا، فلپائن، جاپان، انڈونیشیا، ترکی اور ملائیشیا میں پہلے  ہی اعلان کردیا گیا تھا کہ ہفتے کو رمضان کا 30 واں روزہ ہوگا اور عید اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی. ان ممالک میں سے کسی میں بھی 29 رمضان جمعہ کو عید کا چاند نظر نہیں آیا.

شیئر: