گھر کو باربر شاپ میں تبدیل کرنے والے 7غیر ملکی گرفتار
غیر ملکیوں کو حراست میں لے کر پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا.(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں قصیم پولیس نے اپنی رہائش کو باربر شاپ میں تبدیل کرنے والے سات غیرملکی حجاموں کو گرفتار کیا ہے.
اخبار 24 کے مطابق قصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے بتایا کہ پولیس نے گرفتاری کی کارروائی خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی.
پولیس کو پتہ چلا تھا کہ 7 غیرملکی نئے کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صالون (باربر شاپ) کے بجائے گھروں میں باربر شاپ کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں.
سعودی حکومت کورونا وائرس سے لوگوں کو بچانے کے لیے حفاظتی تدبیر کے طور پر باربر شاپس پر پابندی لگائے ہوئے ہے.
پولیس ترجمان کرنل السحیبانی نے کہا کہ ساتوں غیر ملکیوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی. انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا.