Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان سے ابوظبی کے ولی عہد کا رابطہ

انڈیا کے زیر کنٹرول کشمیر کی صورتحال سےبھی آگاہ کیا.(فوٹو پی آئی ڈی)
وزیراعظم عمران خان سے پیر کو  ترکی کے صدر رجب طیب اوردگان اور ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے.
وزیراعظم ہاوس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ترک صدر اور ابو ظبی کے ولی عہد نے کراچی میں طیارے کے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا.
وزیراعظم عمران خان نے دونوں رہنماوں کوپاکستان میں کورونا کا پھیلاو روکنے کےلیے اقدامات اور انڈیا کے زیر کنٹرول کشمیر کی صورتحال سےبھی آگاہ کیا.
بیان میں کہا گیا کہ ابو ظبی کے ولی عہد سے رابطے کے دوران دونوں رہنماوں نے کورونا وائرس سے متعلق امور اور صورتحال سے نمنٹے کےلیے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا.
وزیر اعظم عمران خان نےمتحدہ عرب امارات سے قیدیوں کی رہائی اورپاکستانیوں کی بروقت واپسی پر ابوظبی کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا.

امارات سے قیدیوں کی رہائی پر ابوظبی کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا.(فوٹو ٹوئٹر)

یو اے ای میں کورونا وائرس کے پھیلاو کوروکنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی.
عمران خان نےابوظبی کے ولی عہد کو پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال اور اس کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سےکیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا.
وزیراعظم پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی میدان میں فوری، مربوط اور جامع اقدامات کیے بغیر ترقی پذیر ممالک کو کورونا بحران کے سنگین معاشرتی،سیاسی اور معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے.
عمران خان نے ابوظبی کے ولی عہد کو انڈیا کے زیر کنٹرول کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا.
پاکستان اور ابوظبی کے رہنماوں نے کورونا کے پھیلاو کے موثر تدارک اور باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا.
 ترک صدر سے گفتگو میں عمران خان نے کورونا وائرس کے طویل مدتی اقتصادی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سماجی و اقتصادی مشکلات کے خا تمے ، قرضوں میں ریلیف اور تعمیرنو  کے لیے جامع مربوط لائحہ عمل کی ضرورت ہے.

دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا.(فوٹو ٹوئٹر)

وزیراعظم نے ترقی پذیر ممالک کے لیے قرضوں میں ریلیف سے متعلق اپنی اپیل کا ذکر کیا جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک کو چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنا ہے.
عمران خان نے ترک صدر کو انڈیا کے زیر کنٹرول کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا جس میں لاک ڈاﺅن اور بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کی وجہ سے دگنا اضافہ ہو گیا ہے.
وزیراعظم نے ایسے وقت میں جبکہ دنیا کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کےلیے انڈیا کےاقدامات کے حوا لے سے پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا.
عمران خان نے ترکی کے صدر کو کوویڈ 19 کے تناظر میں انڈیا میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے بھی بتایا اور کہا کہ عالمی برادری کی طرف سے اسے مسترد کیا جانا چا ہیے.
 

شیئر: