Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مساجد آنے والے اپنی جائے نماز ہمراہ لائیں

مساجد کو مکمل طور پر سینیٹائز کیا گیا (فوٹو، ایس پی اے)
وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ مساجد میں باجماعت نمازوں کی ادائیگی کےلیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، معمر افراد اور 15 برس سے کم عمر بچے مساجد نہ آئیں۔
وزیر اسلامی امور نے مزید کہا کہ مساجد آتے وقت اپنے ساتھ جائے نماز لے کر آئیں، مساجد میں داخل ہوتے وقت اور نماز کی ادائیگی کے بعد دروزاوں پر ازدحام نہ ہونے دیں ۔

معمر افراد اور 15 برس سے کم عمر بچے گھروں پرہی نماز ادا کریں(فوٹو، ایس پی اے)

مقامی ویب نیوز ’اخبار 24‘ کے مطابق آل الشیخ نے توجہ دلائی کہ وزارت اسلامی امور نے نمازیوں کی صحت و سلامتی کی خاطرمتعدد  حفاظتی ضوابط مقرر کیے ہیں جن پر عمل کرنا ہر ایک کےلیے لازمی ہے تاکہ وبائی مرض سے محفوظ رہا جاسکے۔
نمازی ایک دوسرے سے دو میٹر کے فاصلے پر کھڑے ہوں- دو صفوں کے درمیان ایک صف خالی رکھیں۔ مسجد کے تمام ایئرکنڈیشن اور کولر بند رکھے جائیں ،مساجد میں پانی تقسیم نہ کریں ـ
طہارت خانے اور وضو خانے بند رکھے جائیں- تمام نمازی حفاظتی ماسک کا استعمال کریں-  
دریں اثنا سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے 90 ہزار سے زیادہ مساجد میں نماز کے انتظامات مکمل کرلیے-
سعودی عرب کی تمام مساجد 31 مئی اتوار سے جمعہ اور فرض نمازوں کے لیے کھول دی جائیںگی-
وزارت اسلامی امور نے ائمہ، موذنوں اور نمازیوں کی صحت و سلامتی کے لیے بین الاقوامی زبانوں میں آگہی لٹریچربھی تیار کیا ہے- ریڈیو، ٹی وی چینلز، اخبارات اور آن لائن نیوز چینلز سے لٹریچر پیش کیا جارہا ہے-

مساجد باجماعت نماز کےلیے اتوار سے کھولا جائے گا(فوٹو، ایس پی اے )

وزارت اسلامی امور نے ایک کروڑ سے زیادہ مساجد کے قالین، 43 ملین سے زیادہ قرآن پاک کے نسخوں، 6 لاکھ سے زیادہ قرآن پاک و کتابوں کی الماریوں و رحلوں کو سینیٹائز کردیا ہے جبکہ  ایک لاکھ 76 ہزار سے زیادہ طہارت خانوں اور وضوخانوں کو بھی سینیٹائز کیا گیا ہے- مساجد میں سینیٹائزر فراہم کردیے گئے ہیں-

شیئر: