سعودی وزارت داخلہ نے مکہ مکرمہ میں بھی کرفیو میں نرمی کا اعلان کردیا. عمل درآمد اتوار 31 مئی 8 شوال سے ہوگا.
سبق اور عاجل ویب سائٹس کے مطابق مقامی شہری اور مقیم غیرملکی شہری روزانہ صبح 6 بجے سے سہ پہر تین بجے تک گھروں سے نکل سکتے ہیں. اس حوالے سے پہلے سے عائد پابندی اٹھالی گئی.
وزارت داخلہ نے دوسرا اعلان یہ کیا ہے کہ21 جون 29 شوال سے مکہ کی مساجد نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی. شہر کی تمام مساجد میں پانچوں وقت کی نمازیں جماعت سے ادا کی جاسکیں گی.
مزید پڑھیں
-
’کورونا کے بعد فضائی سفر کے لیے احتیاطی تدابیر لازمی‘
Node ID: 481156 -
سعودی عرب: کرفیو میں نرمی اور مساجد کھولنے کا اعلان
Node ID: 481181
وزارت داخلہ نے مکہ مکرمہ میں کرفیو میں نرمی کا فیصلہ دو مرحلوں میں نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے. پہلے مرحلے کاآغاز اتوار31 مئی 8 شوال سے ہوگا- اس دوران مکہ کے شہری صبح 6 سے سہ پہر 3 بجے تک گھروں سے نکل سکیں گے-
31 مئی سےمکہ مکرمہ آنے جانے کی اجازت ہوگی. مکہ کے شہری دن بھر اپنے محلے میں چہل قدمی کرسکیں گے.
مسجد الحرام میں مقررہ ضوابط کے مطابق جمعہ اور فرض نمازیں جماعت سے ادا کرنے کرنے کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا.
سابقہ فیصلوں میں جن سرگرمیوں کو استثنی دیا گیا تھا وہ حسب سابق برقرار رہیں گی.
مکمل لاک ڈاؤن والے محلوں میں حفاظتی اقدامات کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا.
وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق کرفیو میں نرمی کا دوسرا مرحلہ 21 جون 29 شوال سے شروع ہوگا.
21 جون سے مکہ کے شہری صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک گھروں سے باہر نکل سکیں گے.
تمام مساجد میں جمعہ اور فرض نمازیں جماعت کے ساتھ ادا کرنے کی اجازت ہوگی. نمازیوں پر صحت ضوابط کی پابندی لازمی ہوگی.
مسجد الحرام میں مقررہ ضوابط کے مطابق جمعہ اور فرض نمازیں جماعت سے ادا کرنے کرنے کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا.
سابقہ فیصلوں میں جن سرگرمیوں کی اجازت دی گئی تھی وہ اجازت برقرار رہے گی.
علاوہ ازیں مزید اقتصادی و تجارتی مراکزکرفیو سے خارج اوقات میں کھولے جاسکیں گے.ریستوران اور قہوہ خانے بھی کھلیں گے.
پبلک مقامات پر 24 گھنٹے سماجی فاصلے کی پابندی موثر رہے گی. اجتماعی مقاصد کے لیے 50 سے زیادہ افراد پر مشتمل اجتماع ممنوع رہے گا. مثلا شادیوں اور تعزیتی اجتماع میں پچاس سے زیادہ افراد جمع نہیں ہوسکتے.
محلوں میں چوبیس گھنٹے چہل قدمی کی جاسکے گی.
ایسا کوئی بھی کام جس میں سماجی فاصلے کی شرط پوری نہ ہوسکتی ہو اس پر پابندی برقرار رہے گی. بیوٹی پارلرز،فٹنس سینٹرز،باربر شاپس ،ہیلتھ اینڈ سپورٹس کلبز، تفریحی مراکز ،سینما گھر اور ایسے تمام کام جنہیں متعلقہ حکام منع کررہے ہوں پابندی رہے گی.
بیان میں یہ بھیکہا گیا کہ مکمل لاک ڈاؤن والے محلوں میں حفاظتی اقدامات برقرار رہیں گے.