Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے کیسز کی تعداد 81 ہزار سے زیادہ

کورونا کے ایک ہزار581 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے (فوڈو سبق)
سعودی عرب میں  کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  یومیہ نئے مریضوں سے مسلسل بڑھ رہی ہے.
جمعے کو کورونا وائرس کے ایک ہزار581 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دوہزار460 صحت یاب ہوئے ہیں.
 اعداد و شمار کے مطابق اب تک مملکت میں 57 ہزار013 افراد شفا یاب ہو چکے ہیں.
سبق ویب سائٹ  اور العربیہ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر81 ہزار 766ہو گئی ہے‘۔
وزارت  کے ترجمان نے کہا ہے کہ  اس وقت ایکٹیو کیسز 24 ہزار 295 ہیں جو کلہ کیسز کا تیس فیصد ہے.

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سترہ مریض ہلاک ہوئے ہیں(فوٹو سبق)

گذشتہ چوبیس گھنٹے میں سترہ مریض ہلاک ہوئے اموات کی کل تعداد 458 ہوگئی.
نئے  رپورٹ ہونے والے کیسز کے مطابق  ریاض میں 483، جدہ میں 251، مکہ مکرمہ میں 188 ، دمام میں 124، مدینہ منورہ میں 52 اور الھفوف میں107 نئے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے.
طائف میں 40،ظہران میں33،الخرج میں 25، وادی الدواسر میں 18،ینبع میں14،تبوک مت 13 اور ابہا میں11 میں نئے کیسز سامنے آئے ہیں.

شیئر: