Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا ختم نہیں ہوا لیکن صورتحال قابو میں ہے‘

وزارت صحت کے مطابق حفاظتی اقدامات کی پابندی ضروری ہے.(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے پھر کہا ہے کہ وہ نئے کورونا وائرس  سے بچاؤ کے سلسلے میں لاپروائی نہ برتیں.
ترجمان نے کہا کہ یقین رکھیں کہ یہ وائرس باقی ہے اور وبا کا سلسلہ جاری ہے. حفاظتی اقدامات کی پابندی اشد ضروری ہے.
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بریفنگ کے دوران کہا کہ ’ کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال اب بہتر ہوگئی ہے‘.

ترجمان کا کہنا تھا کہ حفاظتی تدابیر کی پابندی کا مطلب سب کی صحت و سلامتی ہے(فوٹو سبق)

’وائرس پر ایک حد تک کنٹرول حاصل ہوگیا ہے. صورتحال کافی حد تک قابو میں ہے تاہم وائرس سے بچانے والے طور طریقوں کی پابندی اشد ضروری ہے‘.
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کا فرض بس اتنا ہی نہیں ہے کہ وہ صرف اپنے آپ کو مہلک وائرس سے بچانے کا اہتمام کریں بلکہ ان کی ذمہ داری یہ بھی ہے کہ اپنے اہل و عیال، احباب اور پورے معاشرے کو اس تباہ کن وائرس سے بچانے کی فکر کریں.
ترجمان نے مزید کہا کہ حفاظتی تدابیر کی پابندی کا مطلب سب کی صحت و سلامتی ہے جبکہ بعض لوگوں کی لاپروائی کا نتیجہ سب کے لیے مضرت رساں ثابت ہوگا.

شیئر: