پاکستان نے کنٹرول لائن پر انڈیا کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا
انڈیا کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے.(فوٹو سوشل میڈیا)
پاکستان کی فوج نے لائن آف کنٹرول پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر انڈیا کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے.
پاک فوج نے جمعے کو لائن آف کنٹرول پر کنزالان سیکٹر کی طرف سے آنے والے جاسوس کواڈ کاپٹر کو اپنی حدود میں داخل ہونے پر مار گرایا ہے.
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انڈیا کا کواڈ کاپٹر نیکرن سیکٹر میں پاکستان کی حدود میں 700 میٹر تک ا ندر گھس آیا تھا.
یاد رہے کہ بدھ کو بھی پاک فوج نے کنٹرول لائن کے ساتھ رکھ چکری سیکٹر میں انڈیا کا کواڈ کاپٹر مار گرا یا تھا.
انڈیا کی طرف سے ان واقعات پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا.
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاک فوج کنٹرول لائن پر انڈیا کے جاسوس ڈرون اور کواڈ کاپٹرز گرا چکی ہے.
انٹیا کے زیر کنٹرول کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھ گئی ہے.