نئے متاثرین کا تعلق مختلف ممالک سے ہے. امارات میں 36 ہزار سے زیادہ نئے ٹیسٹ ہوئے ہیں.
وائرس سے مزید 412 صحت یاب ہوئے ہیں. صحت پانے والوں کی کل تعداد 17097 ہوگئی جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 260 تک پہنچ گئی ہے.
سکائی نیوز کے مطابق کویتی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ وائرس سے مزید 575 افراد صحت یاب ہوگئے جس سے شفا یاب افراد کی کل تعداد 9273 تک پہنچ گئی.
سلطنت عمان میں کورونا کے 811 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 40 اموات ہوئیں. صحت پانے والوں کی تعداد 2396 ہوگئی.
سبق ویب سائٹ کے مطابق قطر میں کورونا کے نئے 1993 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے 3 مزید اموات ہوئی ہیں.
بحرین میں جمعے کو 300 نئے کیس رپورٹ ہوئے.(فوٹو سوشل میڈیا)
قطر میں وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 36 ہے. ایکٹیو کیسز کی تعداد 32267 ہے جبکہ چوبیس گھنٹے میں صحت یاب افراد کی تعداد 5205 ہے. صحت یاب افراد کی کل تعداد 20604 ہوگئی.
بحرین میں جمعے کو 300 نئے کیس رپورٹ ہوئے.بحرینی وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ 72 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں. شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد پانچ ہزار 419 ہوگئی ہے.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عراق میں جمعےکو کورونا کے 416 نئے کیس ریکارڈ پر آئے جس سے عراق میں متاثرین کی کل تعداد 5873 ہوگئی. مہلک وائرس سے مزید چھ اموات ہوئی ہیں.