Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری محکمہ پاسپورٹ سے پیشگی وقت لیں

’رجوع کرنے والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنے معاملات ابشر کے ذریعہ انجام دیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جوازات کے دفاتر کھل چکے ہیں تاہم مکہ مکرمہ شہر کا دفتر بند رہے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’تمام دفاتر شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے استقبال کے لیے تیار ہیں تاہم رجوع کرنے والوں کو پیشگی وقت لینا ہوگا‘۔
’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنے معاملات ابشر کے ذریعہ آن لائن انجام دیں اور محکمے کے دفتر سے انتہائی ناگزیر حالت میں ہی رجوع کریں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آن لائن ذریعے سے جہاں کہیں معاملہ انجام دینے میں دقت محسوس کی جائے تو ابشر سے پیشگی وقت لیا جاسکتاہے‘۔
’معاملے کی نوعیت کے حساب سے رجوع کرنے والے کے لیے ابشر کے ذریعہ ہی دن، وقت اور برانچ کا تعین کر دیا جاتا ہے‘۔
’محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کی پابندی کرنی ہوگی‘۔
 
 

شیئر: