Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد اقصیٰ نمازیوں کے لیے کھول دی گئی

کورونا وائرس کے باعث ڈھائی ماہ بند رکھنے کے بعد مسجد اقصی اور مسجد قبۃ الصخرہ کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فلسطین میں مجلس اوقاف اور مقدس مقامات نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ چکا ہے، اس کے پیش نظر مسجد اقصی کو کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے‘۔
’کورونا وائرس کے باعث فلسطین کے مقدس مقامات 15 مارچ کو بند کیے گیے تھے، مسلمان رمضان المبارک اور عید میں دونوں مساجد کی زیارت سے محروم ہے تاہم اب احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے‘۔
دوسری طرف عینی شاہدین نے کہا ہے کہ ’آج اتوار کو فجر کی نماز کے لیے سیکڑوں مسلمان نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے مسجد اقصی پہنچے‘۔
’مسجد اقصی اور مسجد صخرہ کو کھولنے پر نمازیوں نے شکرانے کے سجدے کیے ہیں‘
دریں اثنا اسرائیلی حکام نے نمازیوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا پابند بناتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہر نمازی ماسک لگائے رکھے، اپنی جائے نماز اپنے ساتھ لے آئے اور سماجی فاصلہ رکھے۔
واضح رہے کہ مسجد اقصی اور مسجد صخرہ میں فجر کی نماز میں 700 نمازی شریک تھے۔

شیئر: