Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر قانون فروغ نسیم وزارت سے مستعفی

فروع نسیم اب جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے (فوٹو: ٹوئٹر)
وفاقی وزیر قانون بیرسٹرو فروغ نسیم وزارت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور ان کا عدلیہ، ججز، بار کونسل، وکیل یہاں تک جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف بھی کوئی ذاتی پرخاش نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اب وہ بطور وکیل سپریم کورٹ کی مدد کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فروغ نسیم نے 26 نومبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاکہ وہ سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی پیروی کر سکیں۔
تاہم چند دن بعد وہ بطور وفاقی وزیر دوبارہ کابینہ میں شامل ہو گئے تھے۔

شیئر: