صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 8567 ریکارڈ کی گئی ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں نئے کورونا وائرس سے صحت یاب والوں کی شرح 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے-
وبا کی شروعات سے یکم جون تک مدینہ منورہ میں نئے کورونا وائرس کے 9611 مریض ریکارڈ پر آئے- پیر کو 19 کیسز رپورٹ ہوئے- مملکت بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کے حوالے سے یہ تعداد کم رہی ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا بحران کی ابتدا سے اب تک مدینہ منورہ میں مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 8567 ریکارڈ کی گئی جو89.14 فیصد بنتی ہے-
مدینہ منورہ میں کورونا سے 9611 افراد متاثر ہوئے- فی الوقت مدینہ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 994 ہے- یہ کل تعداد کا 10.34 فیصد ہے-
وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 50 ہے جو 0.05 فیصد ہے-
وزارت صحت کے یکم جون کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مملکت بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1881 نئے کیسز رپورٹ ہوئے-
22 اموات ہوئیں اور 1864 صحت یاب ہوئے- وائرس سے صحت پانے والوں کی مجموعی تعداد 64306 ہوگئی-