پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 651 افراد صحت یاب ہوئے۔فوٹو سبق)
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2591 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 95 ہزار 748 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کو کورونا کی وجہ سے 31 افراد ہلاک ہونے کے بعد اب تک مجموعی طور پر 642 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 651 افراد صحت یاب ہوئے۔ اب تک کورونا سے 70 ہزار 616 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اس وقت کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 24 ہزار 490 ہیں جن میں سے 14 سو 12 افراد کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
جاری اعداد وشمار کے مطابق ریاض میں س ب سے زیادہ 716 مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ میں کیسز کی تعداد 254 اور جدہ میں 459 رہی ۔
مدینہ منورہ میں 129 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، الھفوف میں 102، دمام 90 ، القطیف 76 ، طائف 31 ، تبوک 17 ، الجبیل 66 ، الخبر81 ،بریدہ 48،ظہران 45 اور خمیس مشیط میں 29 مریض سامنے آئے ہیں۔