فرضی بینک ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کریں
فرضی ایپس کے ذریعے ہیکرز اکاؤنٹ ہیک کر لیتے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی بینکوں نے انتباہ کیا ہے کہ بینک اکاؤنٹ محفوظ رکھنے کے لیے فرضی بینک ایپ اپنے موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔
بینکوں کی جانب سے صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اکاؤنٹس کو محفوظ رکھنے کے لیے بینکوں کی جانب سے منظور شدہ ایپس کا ہی انتخاب کیا جائے جس کے لیے یہ لنک Https://bit.ly/3dKW4yo ہی استعمال کیا جائے۔
ویب نیوز سبق نے سعودی بینکس کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر معروف اور جعلی بینک ایپ کے بارے میں معلوم ہوا کہ جس کے ذریعے لوگوں کے اکاونٹس ہیک ہو جاتے ہیں اور ان کا پن کوڈ بھی محفوظ نہیں رہتا۔
ایسی جعلی ایپس سے محفوظ رہنے کےلیے مصدقہ ایپ ہی استعمال کی جائیں جو بینکوں کی جانب سے لانچ کی جاتی ہیں۔
واضح رہے ویب پر ایسی بے شمار فرضی ایپس موجود ہیں جن کے ذریعے ہیکرز کسی اکاونٹ ہیک کرکے صارف کے بینک اکاونٹ میں موجود رقم اپنے پاس منتقل کرلیتے ہیں۔