دنیا بھر کے مختلف ممالک میں معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے لیکن کورونا وائرس قابو میں نہیں آ رہا ہے اور دنیا میں اس کے متاثرین کی تعداد 70 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے، جبکہ ہلاکتیں چار لاکھ ہونے والی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دنیا میں مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ سے زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ بہت سے ممالک کے پاس ٹیسٹس کرنے کی سہولت نہیں ہے اور کچھ ممالک ہسپتال سے باہر ہونے والی اموات کا اندراج نہیں کرتے۔
امریکہ میں متاثرین دنیا میں کُل تعداد کا 30 فیصد یعنی 20 لاکھ ہیں جبکہ لاطینی امریکہ میں 15 فیصد افراد متاثر ہوئے ہیں اور وہاں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
کورونا کا جغرافیہ تیزی سے بدل رہا ہےNode ID: 483041
-
انڈیا میں کورونا کے کیسز کی تعداد اٹلی سے بھی زیادہNode ID: 483411
-
کیا ایران میں شادی کی تقریب سے کورونا وائرس پھیلا؟Node ID: 483441
امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں اب تک ایک لاکھ نو ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
امریکہ کے بعد سب سے زیادہ اموات برطانیہ میں ہوئی ہیں۔ سنیچر کو 204 اموات رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 40 ہزار 548 ہو چکی ہے جبکہ دو لاکھ 86 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
برازیل میں بھی تیزی سے ہلاکتوں اور کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس سے تین لاکھ 15 ہزار افراد متاثر جبکہ 34 ہزار ہلاک ہوئے ہیں۔
انڈیا کورونا کے مجموعی کیسز کے معاملے میں اٹلی سے آگے نکل کر چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔ گذشتہ تین روز میں متاثرہ مریضوں کی تعداد مستقل طور پر نو ہزار سے زیادہ دیکھی گئی ہے۔
انڈیا میں کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 36 ہزار ہو گئی ہے اور یہ اٹلی کے مجموعی کیسز دو لاکھ 34 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
