Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین سے 14 ملین ماسک کی پہلی کھیپ پہنچ گئی

وبا پھیلنے کے بعد سعودی عرب میں ماسک کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں ماسک کی طلب کو پورا کرنے کے لیے چین سے بڑی تعداد میں ماسک خریدے گئے ہیں جس کی پہلی کھیپ پیر کو جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی۔
 ویب نیوز سبق کا کہنا ہے کہ چین کے شہر ’گونزو‘ سے 14 ملین ماسک کی پہلی ایئر شپمنٹ جدہ پہنچی ہے۔
درآمد کیے جانے والے ماسک کو فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا جو ان کا معائنہ کرنے کے بعد این اوسی جاری کرے گی تاکہ اس امر کی یقین دہانی کی جا سکے کہ ماسک جراثیم  سے پاک ہیں۔

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ماسک کے معائنے کے بعد این اوسی جاری کرے گی (فوٹو: ٹوئٹر)

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے این او سی جاری ہونے کے بعد ماسک مارکیٹ میں پہنچائے جائیں گے تاکہ گراں فروشی کے رجحان کا خاتمہ کیا جا سکے۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے طبی ماسک انتہائی اہم ہیں ۔ وزارت صحت کی جانب سے ماسک استعمال کرنے کی باربار تاکید کی جاتی ہے۔ گھر سے باہر ماسک کا استعمال نہ کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد ماسک کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا تھا۔ کچھ تاجروں نے ماسک ذخیرہ کر کے انہیں بلیک میں فروخت کرنا شروع کیا جس پروزارت تجارت کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

شیئر: