جب وبائی امراض کے ماہرین کورونا وائرس کے کیسز کے خم ( کے (curve ہموار ہونے کی بات کرتے ہیں تو غالباً ان کا مطلب یہ نہیں ہوتا جو کہ امریکہ میں ہو رہا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس عروج تک اپریل میں پہنچ گیا تھا اور اس کے بعد سے کورونا کیسز کا گراف مستقل ہموار ہے۔
یہ دنیا کے وائرس سے بہت زیادہ متاثرہ ممالک کے مقابلے میں مختلف ہے کیونکہ وہ ممالک وبا کے عروج تک پہنچنے کے بعد وائرس کے کیسز کو کامیابی کے ساتھ نیچے لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں اس وبائی مرض کا طویل دورانیے تک رہنا اس کے خطے میں پھیلاؤ کے اثرات کی وجہ سے ہے۔ ان کے مطابق وائرس پہلے اہم شہروں اور ساحلی علاقوں میں پھیلا اور اس کے بعد یہ ملک کے اندرونی علاقوں میں پھیلنا شروع ہوا۔
مزید پڑھیں
-
امریکہ میں مظاہرے: تصاویرNode ID: 482276
-
جارج فلوئیڈ بھی کورونا وائرس کا شکار تھےNode ID: 483031
-
امریکہ میں 57 پولیس اہلکار احتجاجاً مستعفیNode ID: 483396