Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرین ریاض منصوبہ، پانچ ماہ میں 16 لاکھ سے زیادہ پودے

541 مربع کلو میٹر کے رقبے میں 7.5 ملین درخت  لگائے جائیں گے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی نے  ’گرین ریاض‘ منصوبے کے تحت دارالحکومت میں 16 لاکھ سے زیادہ پھلواریاں اور پودے لگائے ہیں۔ یہ کام 5 ماہ کے دوران انجام دیا گیا۔
اخبار 24 کے  مطابق میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ گرین ریاض منصوبے کا مقصد سبزہ زاروں کا رقبہ بڑھانا  ہے۔ اس حوالے سے ایک اور پروگرام نافذ کیا گیا۔
 سبزہ زاروں کی آبپاشی میں واٹر ٹریمنٹ پلانٹ سے بھی استفادہ کیا جارہا ہے۔ اس کی بدولت شہر میں آب و ہوا بہتر ہورہی ہے اور سبزہ زاروں میں اضافے کی وجہ سے گرمی کی شدت بھی کم ہورہی ہے۔

گرین ریاض منصوبے کا مقصد سبزہ زاروں کا رقبہ بڑھانا  ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

ریاض میونسپلٹی  نے بیان میں مزید کہا کہ 541 مربع کلو میٹر کے رقبے میں 7.5 ملین درخت  لگائے جائیں گے جبکہ سعودی عرب کی  16.4 ہزار کلو میٹر طویل شاہراہوں  پر بھی شجر کاری ہوگی۔ یہ سارا کام  سعودی وژن 2030 کے تحت قومی تبدیلی پروگرام کے ضمن میں انجام دیا جارہا ہے۔
العربیہ چینل نے ریاض شہر کے اطراف سبز بیلٹ اور شجر کاری  کے حوالے سے ایک وڈیو کلپ شیئر کیا ہے ہیں جبکہ درختوں، پودوں اور پھلواریوں کی آبپاشی  کے نیٹ ورک کا حسن بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
ریاض میونسپلٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یکم جنوری  سے  31 مئی  2020 تک ریاض شہر میں  1600255 پھلواریاں ، 10963  درخت،  9760 پودے اور 2600  کھجور کے درخت لگائے گئے ہیں۔

شیئر: