Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں دس لاکھ گلاب کے پودے

وزارت بلدیات نے 30لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقررکیا ہے۔ فوٹو :ٹوئٹر
 سعودی عرب کا شہرتبوک 10 لاکھ  گلاب کے پودوں اور21 ہزار سے زیادہ درختوں کے باعث سرسبز اور حسین شہر بن گیا ہے۔
سڑکیں سبزہ زاروں میں تبدیل ہورہی ہیں اور پھولوں کی کیاریوں نے شہر کے حسن میں چار چاند لگادیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تبوک میونسپلٹی میں پارکوں اور تفریحی مقامات کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل مہدی العطوی نے بتایا ’میونسپلٹی اور بلدیاتی کونسلیں شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کے لیے شجر کاری ، پارک اور عوامی تفریحی مقامات قائم کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہیں‘۔

گلاب کے پودوں اور درختو ں کے باعث تبوک حسین اور گرین سٹی بن گیا ہے۔ فوٹو :ٹوئٹر

’پودوں اور درختوں سے آب و ہوا پر خوشگوار اثرات پڑتے ہیں۔ آلودگی اور ہواﺅں کی شدت کم ہوجاتی ہے۔‘ 
مہدی العطوی کے مطابق ’میونسپلٹی نے دس لاکھ سے زیادہ گلاب کے پودے سڑکوں اور چوراہوں پر لگائے ہیں۔ انواع و اقسام کے پھولوں کے پودے بھی لگائے گئے ہیں‘۔

پودوں اور درختوں سے آب و ہوا پر خوشگوار اثرات پڑتے ہیں۔فوٹو :سبق

’ تبوک شہر کے لیے مختلف ممالک سے ایسے پودے بڑی تعداد میں درآمد کیے گئے جو یہاں کی فضا سے مطابقت رکھتے ہیں۔ تبوک کی سڑکوں، چوراہوں اور پارکوں میں 21 ہزار626 اقسام کے درخت لگے ہوئے ہیں۔ ان میں گولڈ سٹار، نیم، بونسیانہ قابل ذکر ہیں۔‘
العطوی کا کہنا تھاکہ تبوک میونسپلٹی نے شجر کاری کے پہلے مرحلے میں 50 ہزار پودے لگائے ہیں، جبکہ وزارت بلدیات و دیہی امور نے 30لاکھ  درخت لگانے کا ہدف مقررکیا ہے۔
 

شیئر: