وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے دوست اور سیکرٹری ’مختارے‘ کو کورونا ہونے کی تصدیق کی ہے۔
یو ٹیوب اور ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو پیغام میں ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ انہوں نے تین ماہ پہلے اپنے دوست مختارے کو سمجھایا تھا کہ وہ کورونا سے بچنے کے لیے احتیاط کریں، لیکن ’اس مرجانڑی دے نے رمضان اور عید کے دوران لا پرواہی کی تو کورونا کو شکار ہو گئے۔
یاد رہے کہ یہ وہی ’مختارا‘ ہے جن کے ساتھ ندیم افضل چن کی آڈیو گفتگو اپریل میں لیک ہوئی تھی۔ اس ویڈیو کال میں ندیم افضل چن ’مختارے‘ سے مخاطب ہو کر انہیں پنجابی میں کورونا کی صورت حال سے آگاہ کر رہے ہیں اور گھر بیٹھنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کا کی تقلیقن رہے ہیں۔
حالیہ ویڈیو پیغام میں ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ہن واقعی گل ودھ گئی اے، مختارے کو بھی کورونا ہو گیا ہے اور اب وہ اپنے گھر پر آئسولیشن میں ہے۔
مختارے کا کورونا مثبت۔۔۔
مکمل تفصیل: https://t.co/Vgia9ninFV pic.twitter.com/kdJvKyBBLK
— Nadeem Afzal Chan (@NadeemAfzalChan) June 12, 2020