Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک میں کورونا کے مزید مریض

بحرین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 288 مریض شفایاب ہوئے ہیں ( فوٹو: الشبیبہ)
سلطنت عمان میں کورونا کے ایک ہزار چھ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے مریضوں میں 435 عمانی شہری جبکہ باقی غیر ملکی ہیں۔
عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 22077 ہوگئی ہے، 99 مریض ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7530 ہے‘۔
بحرین :
بحرینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ دن 6713 افراد کا عام معائنہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 444 افراد میں کورونا کا انکشاف ہوا ہے‘۔
’نئے مریضوں میں 291 غیر ملکی ہیں، 144 شہری ہیں جنہیں میل جول رکھنے سے وائرس منتقل ہوا ہے جبکہ 9 مریض بیرون ملک آنے والوں میں سے ہیں‘۔
بحرینی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 288 مریض شفایاب ہوئے ہیں، یہ تعداد بڑھ کر 12191 ہوگئی ہے‘۔
’12 مریضوں کی حالت نازک ہے جنہیں آئی سی یو میں شدید نگہداشت کی ضرورت ہے جبکہ باقی مریضوں کی حالت مستحکم ہے‘۔
قطر :
قطر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1828 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قطری وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’1956 مریض شفایاب ہوئے ہیں‘۔
’قطر میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 78416 ہوگئی ہے جبکہ 55252 افراد شفایاب ہوگئے ہیں‘۔

قطر میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 78416 ہوگئی ہے ( فوٹو: البیان)

فلسطین :
فلسطین میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 673 ہوگئی ہے جبکہ شفایاب ہونے والے مریض 570 ہوگئے ہیں۔
فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھ نئے مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے‘۔
’ان میں سے چار کا تعلق بیت المقدس سے ہے جبکہ دو السموع علاقے سے ہیں، 98 فیصد مریض شفایاب ہوکر ہسپتالوں سے فارغ کردیے گئے ہیں‘۔
 

شیئر: