Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے واپسی کی ٹکٹس کہاں سے ملیں گی؟

پی آئی اے کے علاقائی ایجنٹس یہ سروس فراہم کریں گے (فوٹو: سوشل میڈیا)
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان آنے کے لیے ٹکٹس اب براہ راست پاکستان کی قومی ایئرلائن سے خریدے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے اس بارے میں پیر کو ٹویٹ کی جس میں بتایا کہ پی آئی اے ایک ہی دام میں ٹکٹس فروخت کرے گی اور مسافروں کا استحصال برداشت نہیں کی جائے گی۔
’ اگر کوئی زیاہد کرایے وصول کرتا  ہے تو شکایت درج کرانے کے لیے ان نمبر اور ای میل ایڈریسز پر رابظہ کریں۔‘
[email protected]
[email protected]
[email protected]
111-786-786
دوسری جانب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے ویزا سروسز کے علاوہ اپنی تمام قونصلر خدمات مکمل طور پر بحال کر دی ہیں۔
ان خدمات میں پاسپورٹ، نادرا شناختی کارڈ ، دستاویزات کی تصدیق اور کمیونٹی ویلفیئر سے متعلقہ تمام سروسز شامل ہیں۔
ریاض میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قونصلر خدمات کے لیے ریاض ریجن میں مقیم پاکستانی پیشگی وقت لیے بغیر آسکتے ہیں۔
بیان میں کمیونٹی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ  کورونا وبا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھیں۔

شیئر: