Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کی تمام قونصلر خدمات بحال

ریاض ریجن میں مقیم پاکستانی پیشگی وقت لیے بغیر آسکتے ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے ویزا سروسز کے علاوہ اپنی تمام قونصلرخدمات مکمل طور پر بحال کر دی ہیں۔
اس میں پاسپورٹ، نادرا شناختی کارڈ ، دستاویزات کی تصدیق اور کمیونیٹی ویلفیئر سے متعلقہ تمام سروسز شامل ہیں۔
 سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قونصلر خدمات کے لیے ریاض ریجن میں مقیم پاکستانی پیشگی وقت لیے بغیر آسکتے ہیں۔
بیان میں کمیونٹی سے درخواست کی گئی کہ وہ  کورونا وبا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھیں۔

کمیونٹی سے درخواست کی گئی کہ وہ سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھیں۔ (فوٹو اردونیوز)

جدہ قونصلیٹ میں کرفیو کے باعث محدود قونصلر سروسز بحال کی گئی ہیں۔ حکومتی پالیسی کے مطابق پاسپورٹ کی مینول توسیع ، دستاویزات کی تصدیق  اور محدود نادرا سروسز فراہم کی جا رہی ہیں ۔
یاد رہے کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد قونصلر خدمات کے لیے ہر روز سفارت خانے اور قونصلیٹ سے رجوع کرتی ہے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر کے تحت پچاس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہے۔ عوامی مقامات پر ماسک اور 2 میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا بھی لازمی ہے۔
سفارتخانے کا کہنا ہے کہ قونصلر خدمات کے لیے رجوع کرنے والے پاکستانی سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
 

شیئر: