Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی مزید لہریں آسکتی ہیں

سعودی عرب میں وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی ایک اور بلکہ متعدد لہریں آسکتی ہیں- اس قسم کے وبائی امراض باربار حملہ آور ہوتے ہیں-
اخبار  24 کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے جمعرات کو نئے کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس وباؤں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے- وہ متعدد لہروں کی شکل میں پے درپے وار کرتا ہے-

کورونا وائرس وبا کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

وزارت صحت کے ترجمان نے واضح کیا کہ دنیا بھر کے ممالک حفاظتی اقدامات کے ذریعے وبا کو پھیلنےسے روکنے، دوسروں کو وبا سے بچانے اور کنٹرول کرنے کے لیے مختلف اقدامات کرتے ہیں-  
وزارت صحت کےترجمان کا کہنا تھا کہ جہاں تک سعودی عرب کا تعلق ہے تو یہاں کورونا وائرس کے ہر مرحلے کی بابت تمام معلومات اور حالات کا گہرائی سے جائزہ لیا جارہا ہے-
مرض کے حوالے سے حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے ڈیٹا تیار کیا جارہا ہے- سعودی محکمہ صحت کے حکام اس حوالے سے اپنی ذمہ داری سے غافل نہیں ہیں-
سعودی عرب ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے وبا کے شروع میں ہی پہلی فرصت میں اس سے نمٹنے کے لیے ضروری اور مناسب اقدامات کیے-
وزارت صحت کے ترجمان نے اطمینان دلایا کہ اگر خدانخواستہ کورونا وائرس کی کوئی نئی لہر آتی ہے تو اسے قابو کر لیا جائے گا- حفاظتی اقدامات موثر ہیں- اب یہ وائرس اتنا انجانا نہیں رہا جتنا شروع میں تھا-

شیئر: