Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ائیر فورس مشرق وسطی کی پہلی بہترین فضائیہ

 سعودی فضائیہ  کے پاس جدید اقسام کے 848 طیارے موجود ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
  سعودی عرب کے نیوز چینل الاخباریہ نے گلوبل فائر پاور ویب کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی فضائیہ نے مشرق وسطی میں پہلی اور دنیا بھر میں بارہویں بہترین فضائیہ کی پوزیشن حاصل کرلی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی فضائیہ  کے پاس جدید اقسام کے 848 طیارے موجود ہیں۔
الاخباریہ چینل نے سعودی فضائیہ کے بارے میں وڈیو رپورٹ میں بتایا کہ گلوبل فائر پاور ویب سائٹ کے مطابق سعودی فضائیہ کے  پاس 72 یورو فائٹر ٹائیفون جبکہ ایف 15 سی ساخت کے 198 طیارے ہیں-

 ایف 15 سی ساخت کے 198 طیارے بھی موجود ہیں-(فوٹو ٹوئٹر)

 رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے پاس دشمن کے اہداف سے نمٹنے کے لیے انتہائی ترقی یافتہ ڈیفنس سسٹم موجود ہے۔ طیارہ شکن اور مختلف قسم کے میزائل شکن سسٹمز ہیں۔ 
 رپورٹ میں کہا گیا  کہ  سعودی عرب کے پاس موجود پیٹریاٹ نہایت موثر نظام ہے اور یہ بیلسٹک میزائلوں کو اپنے ہدف سے بیس کلو میٹرکے فاصلے پر فضا ہی میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  
جنگی طیاروں کو فضا میں فیول فراہم کرنے والے سب سے زیادہ طیارے امریکہ کے بعد سعودی عرب کے پاس ہیں۔

شیئر: