Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فوج مشرق وسطیٰ کی پانچویں طاقتور ترین

قاہرہ ....امریکی ویب سائٹ نے مشرق وسطی کی طاقتور ترین 5افواج کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ امریکی ویب سائٹ کا کہناہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں 5 افواج طاقتور ترین ہیں۔ ان میں پہلا نمبر ترکی کا ہے۔ جسکے پاس 1018جنگی طیارے ، 455ہیلی کاپٹر، 2445ٹینک، 7550بکتر بند گاڑیاں،1013خود کار توپیں ، 697فیلڈ توپیں اور 811 میزائل لانچنگ پیڈہیں۔ ترکی کے بحری بیڑے میں 194جہاز شامل ہیں۔ ترکی کی آبادی 80ملین ہے۔ ترک فوج میں باقاعدہ اور ریزرو فورس کے سپاہیوں کی تعداد 7لاکھ 43ہزار ہے۔ مشرق وسطی کی دوسری بڑی فوج مصر کی ہے جس کے پاس 1132جنگی طیارے، 257ہیلی کاپٹر، 4110ٹینک، 13900بکتر بند گاڑیاں ، 889خود کار توپیں،2360فیلڈ توپیں اور 1480لانچنگ پیڈ ہیں۔ مصر کے بحری بیڑے میں 319جہاز ہیں۔ مصر کی آبادی 94ملین سے زیادہ ہوچکی ہے۔ اس کے ریزرو اور برسر ملازمت فوجیوں کی تعداد 13لاکھ ہے۔ مشرق وسطیٰ کی تیسری بڑی فوج اسرائیل کی ہے۔ اس کے پاس 652جنگی طیارے، 143 ہیلی کاپٹر، 2620ٹینک، 10ہزار سے زیادہ بکتر بند گاڑیاں، 650خود کار توپیں،300فیلڈ توپیں اور 48میزائل لانچنگ پیڈ ہیں۔ اسرائیلی بحریہ میں 65جہاز ہیں۔ آبادی 60لاکھ ہے۔ برسر ملازمت اور ریزرو فوجیوں کی تعداد 7لاکھ18ہزارہے۔ مشرق وسطی کی چوتھی طاقتور ترین فوج ایران کی ہے اس کے پاس 477لڑاکا طیارے ، 126ہیلی کاپٹر 1616ٹینک، 1300بکتر بند گاڑیاں، 320خود کار توپیں، 2ہزار سے زیادہ عام توپیں اور 1400میزائل لانچنگ پیڈ ہیں۔ ایرانی بحریہ میں 398جہاز ہیں۔ آبادی 82ملین ہے۔ برسر ملازمت اور ریزرو فوجیو ںکی تعداد 9لاکھ 34ہزار ہے۔ سعودی فوج مشرق وسطی کی پانچویں بڑی فوج ہے۔ اسکے پاس 790جنگی طیارے ، 227ہیلی کاپٹر ، 1100سے زیادہ ٹینک، 4500بکتر بند گاڑیاں، 524خود کار توپیں، 432فیلڈ توپیں اور 322میزائل لانچنگ پیڈ ہیں۔سعودی بحریہ میں 55جہاز ہیں۔ آبادی 28ملین ہے۔ برسر ملازمت اور ریزرو فور س کے فوجیوں کی تعداد 2لاکھ56ہزار ہے۔

شیئر: