Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین کی چار ارب خوراکیں بنانے کی تیاری

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 94 لاکھ 5 ہزار 800 ہو گئی ہے (فوٹو: روئٹرز)
کورونا وائرس کی ابھی کوئی ویکسین تو تیار نہیں ہوئی لیکن دنیا میں بہت سی دوا ساز کمپنیاں اسے بنانے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اور اُمید ظاہر کی جا رہی ہے کہ شاید اس سال کے آخر تک کوئی اچھی خبر مل سکے۔
ویکسین بن بھی جائے تو کیا یہ اتنی بڑی مقدار میں بن پائے گی کہ اس کی سپلائی دنیا بھر میں کی جا سکے؟
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس سوال کا جواب یہ ہے کہ ناروے میں ایک گروپ کولیشن فار ایپی ڈیمک پریپیرڈنیس انوویشن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا میں مختلف دواساز کمپنیوں کے اشتراک سے ویکسین کی سالانہ چار ارب خوراکیں بنانے کی تیاری کر لی ہے۔

 

یہ گروپ دنیا کے مختلف ممالک میں تجربات سے گزرنے والی نو ویکسینز کی حمایت کر رہا ہے اور اس کے ایک ماہر جیمز روبنسن نے روئٹرز کو بتایا کہ نو میں سے ہر ایک ویکسین کے لیے دو سے تین پلانٹ مختص کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 94 لاکھ 5 ہزار 800 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک 4 لاکھ 82 ہزار 162 اموات ہو چکی ہیں۔
کورونا وائرس سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکہ میں یہ تعداد 23 لاکھ 80 ہزار 400 سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 22 ہزار کے قریب افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
امریکہ کے بعد برازیل اس وبا سے متاثر ہونے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں اب تک 11 لاکھ 88 ہزار 600 سے زائد افراد میں وبا کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 53 ہزار 830 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں روس تیسرے نمبر پر ہے جہاں 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس سے اب تک 8 ہزار 500 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں

برطانیہ میں دو لاکھ 91 ہزار 588 افراد کورونا کی وبا سے متاثر ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

انڈیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے جہاں مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 56 سے ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 14 ہزار 476 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
برطانیہ میں وبا کے متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 300 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ ملک میں 43 ہزار 165 اموات ہو چکی ہیں۔
جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں 2 لاکھ 64 ہزار 600 سے زائد متاثرین ہیں جبکہ 6 ہزار 586 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
سپین میں 2 لاکھ47 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 300 سے زائد ہے۔
اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 644 ہو گئی ہے۔ فرانس میں 29 ہزار 734 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شیئر: