سعودی عرب میں اس وقت دو ہزار سے زائد افراد کی حالت نازک ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے مزید تین ہزار 938 کیسز کی تصدیق ہوئی ہیں۔
نئے کیسز کے ساتھ اب تک سعودی عرب میں سامنے آنے والے متاثرین کی کل تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 577 تک پہنچ گئی ہے۔
مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 افراد اس وبائی مرض سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ 19 سے ایک ہزار چار سو 74 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے کہا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں کوورنا سے دو ہزار پانچ سو 89 افراد صحت یاب ہوئے جن کے ساتھ اب تک اس مرض کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 471 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعہ 26 جون کو دمام میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوئی جن کی تعداد 346 رہی جبکہ الھفوف میں 332، المبرز 294، خمیس مشیط 274، جدہ 243، القطیف 237، ریاض 217، الخبر 205، مکہ مکرمہ 184، طائف 157، مدینہ منورہ 148، حفر الباطن 119، حائل 100، نجران 86، بریدہ 84، ظھران 82، ابھا 58، احد رفیدہ 42 اور جبیل میں مریضوں کی تعداد 40 رہی ۔
سعودی عرب کے دیگر شہروں میں کووڈ 19 کے پازیٹو کیسز میں 24 شہروں میں ایک، ایک مریض سامنے آیا جبکہ دس شہروں میں مریضوں کی تعداد دو دو رہی ۔ دیگر شہروں میں مریضوں کی تعداد مختلف رہی جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں اب تک 52 ہزار 632 افراد میں کووڈ 19 وائرس ایکٹو ہے جن میں سے دو ہزار 2 سو 73 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔