سعودی مجلس شوری کا وڈیو اجلاس صدر ڈاکٹرعبداللہ آل الشیخ کی زیر صدارت ہوا۔
شوری نے ریڈیو ٹی وی اتھارٹی کی نجکاری کا کام جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شوری کے معاون صدرڈاکٹر یحیی الصمعان نے بتایا کہ شوری نے کوآپریٹو سوسائٹیوں کے قانون میں ترمیم کی منظوری بھی دی۔ یہ قانون 50 دفعات پر مشتمل ہے۔
الصمعان نے بتایا کہ کوآپریٹو سوسائٹیوں کے قانون میں ترمیم کرکے اس بات کی اجازت دی گئی کہ اداروں اور کمپنیوں کو بھی کوآپریٹو سوسائٹیز میں شامل کیا جاسکتا ہے دوسری ترمیم یہ کی گئی ہے کہ سوسائٹی کے ممبران کی تعداد میں اضافہ کرکے 10 کردی گئی.
’اس بات کا اختیار بھی دے دیا گیا کہ ہر ممبر سوسائٹی کے حصص خرید سکتا ہے بشرطیکہ اس کے حصص کی تعداد سوسائٹی کے پندرہ فیصد زیادہ نہ ہو۔‘
یہ ترامیم بین الاقوامی تجربات سے متاثر ہوکر کی گئی ہیں- ان کی بدولت کوآپریٹو سوسائٹیوں کی انتظامی، مالیاتی اور تکنیکی استعداد میں اضافہ ہوگا-
مزید پڑھیں
-
مجلس شوری: معمر افراد کو فضائی ٹکٹوں میں مزید رعایت دی جائےNode ID: 482896
الصمعان نے مزید بتایا کہ ارکان شوری نے ریڈیو ٹی وی اتھارٹی کی سالانہ مالیاتی رپورٹ برائے 2019-2020 کی رپورٹ پر بحث کی۔
ثقافتی و ابلاغی و سیاحتی کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات بھی زیر بحث آئیں۔ شوری نے ریڈیو ٹی وی اتھارٹی کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا-
شوری نے ریڈیو ٹی وی اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ ویڈیو سروس پلیٹ فارم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا جائزہ تیار کرے- تاکہ مستقبل میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے مدنظر ٹی وی کی روایتی نشریات کے پہلو بہ پہلو ویڈیو پروگرام جاری کیے جاسکیں-
شوری کے ارکان نے اسلامی و عدالتی امور کی کمیٹی کی رپورٹ پر بھی بحث کی ہے۔ شوری کی ایک خاتون رکن نے مطالبہ کیا کہ وزارت اسلامی امور قرآن کریم کے معانی ومطالب کے ترجمے فراہم کرے اور ای مترجم قرآن کریم مہیا کرے۔
ایک اور رکن شوری نے وزارت اسلامی امور سے کہا کہ وہ مساجد کی صفائی اور اصلاح و مرمت کے حوالے سے اپنے فرائض کی کارکردگی کو موثر بنائے اور سعودی تعمیراتی کوڈ کی طرح مساجد کوڈ جاری کرے-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں