Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفاتر میں حاضری کے نئے ایس او پیز کیا ہیں؟

وزارت داخلہ نے دفاتر میں حاضری کے ضوابط جاری کیے (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے سات زمروں میں شامل افراد کے لیے دفاتر میں حاضری پر پابندی لگاتے ہوئے ضوابط جاری کردیے۔ ان میں لاعلاج امراض میں مبتلا افراد سرفہرست ہیں۔
عاجل اور سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بتایا کہ 20 جون 28 شوال کو سعودی عرب میں معمولات زندگی کی بحالی سے متعلق ایس او پیز جاری ہوئے تھے۔ نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر مزید پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق ایسے لوگ جنہیں کورونا وائرس لگنے کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے ان کے لیے مزید حفاظتی صحت ضوابط مقرر کیے گئے ہیں۔ ایسے افراد کو دفاتر حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

 کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مزید پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

وزارت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بہت زیادہ متاثر ہونے والوں میں مندرجہ ذیل زمرے شامل ہیں۔ ایسے افراد جن کی عمریں 65 برس سے زیادہ ہوں۔
پھیپھڑے یا شدید دمے کے پرانے مریض ہوں۔ خصوصاً وہ جو گذشتہ 6 ماہ کے دوران ہسپتال میں رہ چکے ہوں۔ دل کے لاعلاج امراض میں مبتلا افراد اور موروثی طور پر کمزور مدافعتی نظام والے افراد کو رعایت دی گئی ہے۔
مدافعتی نظام میں کمزوری کا شکار (کینسر کے علاج کے لیے دوائیں استعمال کرنے والے یا مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والی دوائیں لینے والے یا کسی وجہ سے مدافعتی نظام میں کمزوری کا شکارہو جانے والے افراد شامل ہیں۔

نئے ایس او پیز کی تفصیلات وزارت داخلہ کے ذریعے معلوم کی جا سکتی ہیں (فوٹو: عاجل)

حد سے زیادہ موٹے لوگ، لاعلاج امراض کا شکار (ذیابیطس کے ایسے مریض جو گذشتہ چھ ماہ کے دوران کم سے کم ایک مرتبہ ہسپتال میں علاج کے لیے داخل ہوئے ہوں)۔
گردے کے مریض، ہائی بلڈپریشر کے ایسے مریض جو گذشتہ چھ ماہ کے دوران کم سے کم ایک مرتبہ ہسپتال میں داخل ہوئے ہوں۔
 بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے اور ترمیم شدہ ایس او پیز کی تفصیلات وزارت داخلہ کی ویب  کے ذریعے  معلوم کی جا سکتی ہیں۔

شیئر: