Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے مزید 78 اموات، 2 لاکھ 17 ہزار مریض

پاکستان میں اب تک 13 لاکھ 27 ہزار 638 ٹیسٹ کیے چکے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 78 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 473 ہو گئی ہے جبکہ 4 ہزار 473 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
 جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 809 ہو گئی ہے جن میں سے ایک لاکھ 4 ہزار 694 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 2 ہزار 723 کی حالت تشویشناک ہے۔ 
پاکستان میں اب تک 13 لاکھ 27 ہزار 638 ٹیسٹ کیے چکے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 22 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں ہیں۔ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 86 ہزار 795 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہزار 406 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
پنجاب میں 77 ہزار 740 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1784 اموات ہو چکی ہیں اور یہ تعداد کسی بھی دوسرے صوبے یا علاقے سے زیادہ ہے۔ صوبے میں 28 ہزار 266 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے 26 ہزار  938 مریض موجود ہیں۔ صوبے میں 973 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 13 ہزار 584 افراد مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے 13 ہزار 82 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 7 ہزار 850 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 129 اموات ہوئی ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس سے 13 ہزار 82 افراد متاثر ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

بلوچستان میں 10 ہزار 608 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ صوبے میں وبا سے 121 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ صوبے میں 4 ہزار 764 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 1511 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ علاقے میں 28 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ ایک ہزار 146 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1135 ہے۔ 557 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں 32 اموات ہوئی ہیں۔

شیئر: