Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم گرما میں طائف کے پھلوں کی کیا بات ہے

طائف اور اس کی وادیوں میں پھلوں کا موسم شروع ہوچکا ہے- فوٹو: العربیہ نیٹ
سعودی عرب کا پرفضا  مقام طائف انواع و اقسام کے پھلوں کے لیے بھی مشہور ہے۔ موسم گرما شروع ہوتے ہی باغات کے مالکان مقامی شہریوں، سیاحوں، مقیم غیرملکیوں اور اطراف کی بستیوں کو ذائقے دار  پھل فراہم کررہے ہیں۔ ان دنوں طائف میں پھلوں کے باغات آباد ہیں۔

مالکان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ پیداوار بہت اچھی ہوئی ہے- فوٹو العربیہ نیٹ

العربیہ نیٹ کے مطابق کاشتکار ایک طرف تو باغات کی سیچائی کررہے ہیں تو دوسری جانب انواع و اقسام کے پھل توڑ کر انہیں خوبصورت کارٹنز میں آراستہ کرکے مارکیٹ پہنچا رہے ہیں۔
وادی محرم، قریش بنی مالک، ثقیف، بالحارث، بنی سعد اور الھدا نیز الشفا میں بنو سعد اور ثمالۃ کے درمیان پھلوں کے باغات ایک قطار سے نظر آتے ہیں۔

ان دنوں طائف کا موسم بڑا فرحت بخش ہوتا ہے- فوٹو العربیہ نیٹ

طائف میں موسم گرما کے پھلوں میں آڑو، انجیر، آلوبخارا، شہتوت، سفرجل (کیوانس) اور انار بڑے مشہور ہیں-
یہاں التین الشوکی  نامی ایک پھل پایاجاتا ہے جسے (البرشومی) بھی کہا جاتا ہے۔ مقامی شہری اسے بڑی رغبت سے کھاتے ہیں۔ سڑک کے کنارے فرشی دکانوں اور ریڑھیوں پر مقامی لڑکے اور یمنی اسے فروخت کرتے ہیں۔
سیاحت کے  لیے طائف آنے والے موسم گرما کے پھلوں سے لطف اٹھاتے ہیں۔
ان دنوں طائف کا موسم بڑا فرحت بخش ہوتا ہے۔ یہاں سیر و سیاحت کے لیے آنے والے خوبصورت موسم سے بھی لطف اٹھاتے ہیں۔ سڑک کے کنارے لگی پھلوں اور سبزی کی دکانوں سے اپنے پسندیدہ پھل اور سبزیاں خریدتے ہیں خاص طور پر الشفا اور الھدا آنے جانے والے راستوں پر پھلوں کی موسمی دکانیں بڑی جاذب نظر لگتی ہیں۔
طائف کے ایک کاشت کار عبدالعزیز الطویرقی نے بتایا کہ طائف اور اس کی وادیوں میں پھلوں کا موسم شروع ہوچکا ہے۔ پیداوار بے حد عمدہ ہے- آبپاشی کے لیے  پانی وافر مقدار میں مہیا رہا کوئی پریشانی نہیں رہی- ان دنوں یہاں کا موسم بھی بہت اچھا ہے۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: