Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 473 نئے مریض

’ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 54050 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: العین)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 473 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 54050 ہوگئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جن کے بعد ہلاک شدگان 330 ہوگئے ہیں‘۔
’399 مریض شفایاب ہو کر ہسپتالوں سے فارغ کر دیئے گئے ہیں، شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 43969 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے انسداد کے لیے حفاظتی تدابیر اور پیشگی کارروائیوں کے باعث ملک میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے‘۔

 

 
 

شیئر: