کورونا وائرس کے دس ہزار آٹھ سو 15 ٹیسٹ صوبہ سندھ میں ہوئے، پنجاب میں آٹھ ہزار دو سو 92، خیبر پختونخوا میں دو ہزار تین سو 92، اسلام آباد میں ایک ہزار نو سو 17، بلوچستان تین سو 23، گلگت بلتستان 97 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تین سو 75 ٹیسٹ ہوئے۔
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ تین ہزار، پنجاب میں 86 ہزار پانچ سو، اسلام آباد میں 14 ہزار، بلوچستان 11 ہزار ایک سو اور خیبر پختونخوا میں 30 ہزار سے زیادہ کیسز ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1564 اور گلگت بلتستان میں 1658 ہے۔
کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار سات سو ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار نو سو 75 ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ سندھ میں ہوئیں، 32 افراد ہسپتال جبکہ دو اموات ہسپتال کے باہر ہوئیں۔
اسی طرح پنجاب میں بھی 20 افراد ہسپتال میں ہلاک جبکہ ایک ہسپتال کے باہر، خیبر پختونخوا میں 13 افراد ہسپتال میں، اسلام آباد میں پانچ اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک فرد کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال میں ہلاک ہوا۔