کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے عازمین کی تعداد انتہائی محدود ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے راوں سال حج میں عازمین کی تعداد انتہائی محدود کر دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس سال محدود تعداد کے پیش نظر عازمین حج کو خصوصی خدمات فراہم کرنے والے تین ادارے اپنی خدمات نہیں پیش کریں گے۔
حج موسم میں عازمین کی بہت کم تعداد کے باعث جن اداروں کو اہم امور انجام دینے کی ضرورت نہیں ہوگی ان میں معلم، زمزمی اور سکاؤٹس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ معلمین کا ادارہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کو خدمات پیش کرتا ہے جبکہ اس سال بیرون ملک سے عازمین نہیں آئیں گے چنانچہ معلمین کی خدمات کی ضرورت نہیں ہوگی۔
زمزمی وہ ادارہ ہے جو بیرون ملک سے آنے والے عازمین کو ان کی رہائش تک پینے کے لیے زمزم مہیا کرتا ہے۔
جبکہ سعودی سکاؤنٹس حضرات گمشدہ یا ضعیف حاجیوں کی خدمت اور رہنمائی کرتے ہیں۔
تینوں ادارے بیرون ملک سے آنے والےعازمین کو اہم اور بنیادی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عازمین کی انتہائی محدود تعداد کے پیش نظر ان کی خدمات کی ضرورت نہیں رہے گی۔