مغربی سعودی عرب کے بین الاقوامی شہر جدہ کے بحیرہ احمر کے ساحل پر سب سے بڑا آبی عجائب گھر 7 ہزار سے زیادہ سمندری مخلوقات اور بحری عجائبات کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق 200 قسم کی سمندری مخلوقات 155 ایکویریم میں رکھی گئی ہیں۔ ان میں انواع و اقسام کی مچھلیاں موجود ہیں۔ لوگوں کو انہیں دیکھ کر گہرے سمندر میں غوطہ زنی کے دوران سمندری عجائبات کے مشاہدے کا گمان گزرتا ہے۔
جدہ کا آبی عجائب گھر قدرتی سمندری ماحول برپا کیے ہوئے ہے۔ سمندری مخلوقات کی آوازیں فطری شکل میں سننے کو ملتی ہیں۔ وہاں نایاب مچھلیوں کو جمع کیا گیا ہے۔ بحیرہ احمر کی وہ مچھلیاں جو شاذ و نادر ہی نظرآتی ہیں وہ یہاں موجود ہیں- بحیرہ احمر مونگوں کے فطری ماحول اور منفرد جنگلات کے لیے مشہور ہے۔
