جوفرا آرچر دوسرے ٹیسٹ سے باہر
جمعرات 16 جولائی 2020 13:04
جوفرا آرچر نے بائیو سکیور رولز کی خلاف ورزی پر معذرت کی ہے (فوٹو:اے ایف پی)
انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر بائیو سکیور رولز کی خلاف ورزی پر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوفرا آرچر اب پانچ دن آئسو لیشن میں گزاریں گے اور اس دوران ان کا دو مرتبہ کووڈ 19 کا ٹیسٹ لیا جائے گا جو آئسولیشن کے لیے مقرر کیا گیا وقت ختم ہونے سے پہلے منفی آنا چاہیے۔
جوفرا آرچر نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے بنائے گئے بائیو سکیور رولز کی خلاف ورزی پر معذرت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’میں نے جو کیا میں اس پر شرمندہ ہوں۔ میں نے نہ صرف خود کو بلکہ پوری ٹیم اور انتظامیہ کو خطرے میں ڈالا۔‘
جوفرا آرچر نے کہا کہ یہ ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے کا مجھے بہت دکھ ہے، میں ایک بار پھر اپنے اس عمل پر معافی مانگتا ہوں۔'