Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغرب میں بسنے والے مسلمان معاشرے میں ضم ہوں، او آئی سی

 دوسروں پر اپنے عقائد یا رائے مسلط کرنے کے رجحان سے بچیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے غیر مسلم ممالک میں رہنے والے مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے معاشروں میں انضمام کو بہتر بنائیں اور مل جل کر رہنے کا ماحول اپنائیں۔
عرب نیوز کے مطابق ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا کہ مسلمان اپنے رہائشی ممالک کے قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔

مسلمان اپنے آپ کو معاشرے سے الگ نہ سمجھیں (فوٹو: عرب نیوز)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی پریشانی کے حل کے لیے پرامن راستہ اپنائیں اور اس کے لیے سرکاری اور قانونی طریقوں پرعمل پیرا رہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم کی نیوز ایجنسیوں کی یونین (یو این اے) کے آن لائن میڈیا فورم  پر ڈاکٹر یوسف العثیمین نے دنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ سائنس اور ثقافت کی ترقی میں حصہ لیں۔

مسلمان جن غیر مسلم ممالک میں بسے ہیں وہاں کے اچھے شہری بنیں (فوٹو: عرب نیوز)

مسلمان جن غیر مسلم ممالک میں بسے ہیں وہاں کے اچھے شہری بنیں۔ اپنے آپ کو معاشرے سے الگ  نہ سمجھیں اور دوسروں پر اپنے عقائد یا رائے مسلط کرنے کے رجحان سے بچیں۔

شیئر: