سعودی وزیر افرادی قوت وسماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے کورونا کی وبا سے متاثرہ نجی اداروں کے سعودی ملازمین کے لیے شاہی فرامین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں مقرر کی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ڈینٹل کے تمام شعبوں میں سعودائزیشن کا اعلانNode ID: 445126
-
سعودی فارمسسٹس کی تعداد بڑھنے لگیNode ID: 459866
-
سعودیوں کو روزگار کے لیے تیس سے پچاس فیصد سبسڈیNode ID: 471916
المرصد ویب سائٹ کے مطابق شاہی فرمان کے تحت طے کیا گیا تھا کہ متاثرہ نجی ادارے اپنے یہاں تعینات سعودی ملازمین کو وبا کے دوران برطرف نہیں کریں گے اور سرکاری خزانے سے ان کی تنخواہ ادا کی جائے گی۔
وزیر افرادی قوت نے طے کیا ہے کہ اگر کسی نجی ادارے نے سعودی ملازم کو سرکار کی جانب سے دیے جانے والے معاوضے کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد برطرف کیا تو فی برطرف کارکن 50 ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا۔
وزارت نے دوسری پابندی یہ لگائی ہے کہ اگر کسی نجی ادارے نے کسی ایسے سعودی ملازم کو جو شاہی سبسڈی پروگرام میں شامل نہ ہو برطرف کر دیا تو فی برطرف سعودی ملازم کرنے والے ایسے ادارے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔
وزارت نے تیسرا ضابطہ یہ مقرر کیا ہے کہ اگر کسی نجی کمپنی نے سرکاری خزانے سے ادا کی جانے والی تنخواہ کا دورانیہ ختم ہو جانے کے بعد سعودی ملازمین کا محنتانہ بحال نہ کیا تو ایسی صورت میں کمپنی پر فی سعودی ملازم 20 ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا۔