Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبسڈی پروگرام میں 51 ہزار سعودیوں کا اندراج

سعودی عرب میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈز(ھدف) میں سبسڈی پروگرام کے لیے نجی کاروباری شعبے کے 51 ہزار شہریوں کا اندراج کیا گیا ہے۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق سعودی عرب میں نجی شعبے کے کاروباری اداروں کے ملازمین کو سبسڈی دینے کی حکومتی سکیم میں نام رجسٹر کرانے والے شہریوں کی تعداد  51 ہزارسے زائد ہوگئی ہے۔

نجی شعبوں کے کارکنوں کی معاشی حمایت کی گئی ہے(فوٹو عرب نیوز)

ہیومن ریسورس فنڈ کی جانب سے یہ پروگرام نجی شعبے میں کام کرنے والے ان سعودی شہریوں کے لیے جاری کیا گیا تھا جو دو سال یا اس سے زائد عرصہ سے کام کررہے ہیں، ان کی تنخواہ کا 50 فیصد حصہ سبسڈی کے طور پر دیا جائے گا۔
یکم جولائی 2019 سے نجی شعبوں میں کام کرنے والے تمام افراد کی معاشی شعبے میں حمایت کی گئی ہے اس کے بعد نئے کارکنوں کو بھی سبسڈی سکیم میں شامل کیا جائے گا۔
 دو سال یا اس سے زائد عرصہ سے نجی شعبے کے ساتھ منسلک افراد کے لیے 30 تا 50 فیصد ماہانہ تنخواہ کے درمیان سبسڈی دی جائے گی جب کہ کسی شعبے میں خواتین یا معذور افراد کو بھرتی کرنے والے کاروباری اداروں کی اعانت کے لیے 10 فیصد زائد رقم رکھی گئی ہے۔

خواتین یا معذور افراد کی اعانت کے لیے 10 فیصد زائد رقم رکھی گئی ہے۔(فوٹو ارغام)

نجی سیکٹر میں کام کرنے والے  کاروباری ادارے نیشنل لیبر گیٹ وے کے ذریعے آن لائن سبسڈی پروگرام میں اندراج کرا سکتے ہیں۔
آن لائن اندراج کرانے کے لیے ویب سائٹ
https://www.taqat.sa/web/guestemployer/employment-subsidy-program.
پر وزٹ کریں۔

شیئر: