ایس او پیز کی خلاف ورزی، مد ینے میں 104 دکانیں سیل
ایس او پیز کی خلاف ورزی، مد ینے میں 104 دکانیں سیل
ہفتہ 18 جولائی 2020 22:10
تفتیشی ٹیموں نے مارکیٹوں کے 2 ہزار 592 دورے کیے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ ایس او پیز کی خلاف روزیوں پر 104 دکانیں سیل کردیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریجنل بلدیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے مںی بلدیہ کی ٹیموں نے مختلف مارکیٹوں کے 2 ہزار 592 دورے کیے۔
دکانداروں کو مختلف نوعیت کی خلاف ورزیوں پر 802 انتباہی نوٹس جاری کیے گئے جن میں سے 23 خلاف ورزیاں امور صحت سے متعلق تھیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے 104 دکانوں کو سیل کیا جہاں خلاف ورزیاں سنگین نوعیت کی تھیں جبکہ اشیائے خورونوش کا جائزہ لینے والی مخصوص ٹیموں نے مختلف دکانوں پر فروخت کی جانے والی اشیائے خورونوش کے 339 نمونے حاصل کرکے انہیں لیبارٹری بھیجوایا تاکہ انکا تجزیہ کیا جاسکے۔
دریں اثنا بلدیہ میں شعبہ صفائی کے تحت 41 علاقوں میں سینیٹائزنگ کی گئی جس کےلیے 8 ہزار 252 گاڑیوں کے ذریعے 7 ہزار 100 لیٹر جراثیم کش ادویات کا سپرے کیا گیا۔