باحہ اور نجران سمیت سات علاقوں میں بارش کی اطلاعات ہیں (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں باحہ اور نجران سمیت سات علاقوں میں اتوار کو گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں، جبکہ مدینہ منورہ میں گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ میں اتوار کو گرد آلود ہواؤں نے حد نظر محدود کردی۔ الحناکیہ، العیص، المھد، بدر، وادی الفرع اور ینبع کمشنریوں میں مطلع گرد آلود رہا- رات دیر گئے تک گرد آلود ہواؤں کا امکان بتایا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں باحہ اور اس کی سات کمشنریوں میں اتوار کو گرد آلود ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
باحہ شہر اور ریجن کی 8 کمشنریوں میں شام تک بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق نجران شہر اور ریجن کی چھ کمشنریوں میں دن کے وقت گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں اور اب گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جو رات دیر گئے تک جاری رہے گا۔
عسیر، ریاض، قصیم، حائل، الشرقیہ ریجنوں سے بھی گرد آلود ہواؤں اور بارش کی اطلاعات ہیں۔