Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج مقامات اور مکہ کے اطراف 32 چیک پوسٹیں

حاجیوں کے تمام رہائشی مقامات کا معائنہ کرلیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عر ب میں محکمہ شہری دفاع کے کمانڈر نے کہا ہے کہ حاجیوں کے تمام رہائشی مقامات کا معائنہ کرلیا گیا ۔ ان کی رہائش پر سلامتی کے تمام انتظامات معیاری پائے گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہری دفاع کے کمانڈر نے پیر کو حج انتظامات کے حوالے سے پریس کانفرنس کی ہے۔
محکمہ ٹریفک کے معاون کمانڈر نے بتایا کہ ٹریفک سکیموں میں اہل مکہ کی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ سرکلر روڈ فور کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ٹریفک سکیموں میں اہل مکہ کی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

مکہ مکرمہ پولیس کے کمانڈر نے بتایاکہ چیک پوسٹوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے مکہ مکرمہ ریجن کے باہر سیکیورٹی ناکہ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ، منی، عرفات اور مزدلفہ اور ان تمام راستوں کے اطراف 32 سیکیورٹی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی انتظامیہ  منگل کو نئےحج موسم کی آپریشنل سکیم کا تعارف کرائے گی۔ انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس بتائیں گے کہ اس سال حج موسم کے دوران کورونا وائرس سے حجاج کی حفاظت کے لیے کیا اقدامات ہوں گے۔
اس حوالے سے کیا تیاریاں کی گئی ہیں۔ تفصیلات کا اعلان ریڈیو، ٹی وی اور اخبارات کے نمائندوں کی موجودگی میں کیا جائے گا۔
 

شیئر: